سلمیٰ ہائیک کا اداکاروں سے کم معاوضہ لینے کا مطالبہ

سلمیٰ ہائیک کا اداکاروں سے کم معاوضہ لینے کا مطالبہ
سلمیٰ ہائیک کا اداکاروں سے کم معاوضہ لینے کا مطالبہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاس اینجلس(نیٹ نیوز) اداکارہ سلمیٰ ہائیک جنہوں نے نہ صرف 13 مئی کو دنیا کے سب سے بڑے فلمی فیشن میلے ’کانز‘ میں خواتین پروڈیوسرز و ہدایت کاروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کیا۔بلکہ انہیں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ’ریپ‘ کرنے کے خلاف جاری مہم ’می ٹو‘ اور ’ٹائمز اپ‘ شروع کرنے والی اداکارہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔اب انہوں نے ایک اور مہم کا آغاز کرتے ہوئے ساتھی اداکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اپنے معاوضے کم کردیں۔ سلمیٰ ہائیک اور کیٹ بلینشٹ کی سربراہی میں 13 مئی کو 82 اداکاراؤں و خواتین فلم پروڈیوسرز نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اداکاراؤں کو مردوں کے برابر معاوضے دیے جائیں۔اب سلمیٰ ہائیک نے مردوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تفریق ختم کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ یکساں معاوضے لینے چاہیے۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق سلمیٰ ہائیک نے فلم سازوں سے یکساں معاوضے دینے کا مطالبہ کرنے کے بجائے اداکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کے برابر معاوضے وصول کریں۔میکسیکو نڑاد امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پتہ ہے کہ وہ اس مہم کو شروع کرنے سے تنقید کا نشانہ بنیں گی، تاہم انہیں یقین ہے کہ ان کا ساتھ دینے کے لیے بہت سارے لوگ آگے آئیں گے۔سلمیٰ ہائیک کے مطابق مرد و خواتین کے معاوضے یکساں ہونے چاہیے اور انہیں اندازہ ہے کہ وہ ایسا مشورہ دینے پر نفرت اور تنقید کا نشانہ بنیں گی۔

مزید : کلچر