پی یو ہیلی کالج بینکنگ اینڈ فنانس اور البراقہ کے درمیان شعبہ بینکنگ کا معاہد ہ

پی یو ہیلی کالج بینکنگ اینڈ فنانس اور البراقہ کے درمیان شعبہ بینکنگ کا معاہد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس اور البراقہ بینک (لمیٹڈ ) کے درمیان شعبہ بینکنگ کے مختلف سیکشنز میں تعاون کیلئے معاہد ہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، ہیڈ کارپوریٹ بینکنگ گروپ سنٹرل اینڈنارتھ ریجن اور ای وی پی شہزاد اسماعیل،اجمل منہاس، مصطفی قریشی ، سینئر فیکلٹی ممبران اور دیگر بینک آفیشلز نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق البراقہ بینک کالج میں پڑھائے جانے والے نصاب کو ترتیب دینے میں معاونت فراہم کرنے کے علاوہ پاکستان میں اسلامی بینکنگ کو درپیش مسائل اور امکانات پر معلوماتی سیشنزکا انعقاد کرائے گاجبکہ کالج کی طرف سے عوام کو آگاہی دینے کیلئے سیمینازرمنعقد کئے جائیں گے۔
البراقہ بینک پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے گرایجوئیٹس کو نوکریوں اور انٹرنشپس کے مواقع مہیا کرے گا۔ اجلاس سے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے کالج میں اسلامی بینکنگ کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے البراقہ بینک کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے معاہدے کو دونوں فریقین کے مابین فاصلے بڑھانے کیلئے مثبت کاوش قرار دیا۔اس موقع پر شہزاد اسماعیل نے کارپوریٹ ورلڈ بالخصوص شعبہ بینکنگ کے ساتھ با معنی تعلقات کو مضبو ط کرنے میں کالج انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔