لیگ رہنما اپنے بیانوں سے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، حمزہ شیخ

لیگ رہنما اپنے بیانوں سے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، حمزہ شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء حمزہ شیخ کی رہائش گاہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے رہنماء نصیر احمد ، عبدالکریم میو، عثمان الحق قریشی، اختر شاہ، محمد آصف، سلطان بہادر خان نے کہا کہ نواز شریف کے ملک دشمن بیانات قومی سلامتی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ ن لیگ کے درباری، وزیر، مشیر حتی کہ وزیر اعظم پاکستان بھی نوا ز شریف کے بیانات کو غلط ثابت کرنے کی بھونڈی کوشش کر رہے ہیں ن لیگ کے رہنماؤں کے بیانات قوم کو کنفیوژ کرنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف ان بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی وضاحت کر رہے ہیں۔ جبکہ نواز شریف ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیانات پر قائم ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان قومی سلامتی کے اجلاس میں ان بیانات کی مذمت کرتے ہیں لیکن اجلاس سے باہر آ کر نواز شریف کے ملک دشمن بیانات کا دفاع کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے بیانات سے ریاست پاکستان کو بہت سخت نقصان پہنچا ہے۔
مسلم لیگ ن اقتدار کے جانے اور میگا کرپشن کے ذریعے بنائے گئے محلات کا جواب دینے کا بجائے ملک دشمن بیانات دیکر اداروں پر دباؤ بڑھانے کی سازش کر رہے ہیں نواز شریف یہ بیان دیکر مودی کے موقف کی تائید کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ڈان لیکس کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دے دی جاتی تو آج مسلم لیگی رہنماؤں اور دیگر لوگوں کو ریاست پاکستان کے خلاف بیان بازی اور سازشیں کرنے کی جرات نہ ہوتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست پاکستان کے خلاف سازش کرنے پر سپریم کورٹ سو موٹو ایکشن لیکر مسلم لیگ ن پر پابندی لگائے اور ان رہنماؤں کے خلاف کاروائی کی جائے۔