مینار پاکستان جلسہ دینی قوتوں کے ایجنڈے کی پذیرائی کااظہار تھا،پیر اعجاز

مینار پاکستان جلسہ دینی قوتوں کے ایجنڈے کی پذیرائی کااظہار تھا،پیر اعجاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ کامیاب مینار پاکستان جلسہ دینی قوتوں کے اسلام پسند ایجنڈے کی پذیرائی اور اتحا د امت کا بہترین اظہار تھا۔جس میں پانچوں اتحادی جماعتوں کے کارکنوں نے گھل مل کرپر پیغام دیا کہ اسلام کے اجتماعی مفادات کے سامنے گروہی اور مسلکی اختلافات کی کوئی حیثیت نہیں۔جس نے تمام مسالک کی موثرقیادت کا گلدستہ تحریک پاکستان کی عملی جدوجہد کے نشان مینار پاکستان کے سائے میں اکٹھا کیا۔

۔ انشااللہ رمضان المبارک کے دوران بھی رابطہ عوام مہم جاری رکھیں گے۔

اور ایم ایم اے کو ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بنائیں گے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی تمام جماعتوں خاص طور پر جمعیت علما پاکستان کے کارکنوں نے جلسے کی کامیابی کے لئے دن رات جو محنت کی ہے۔ قابل تحسین ہے جس پر جے یو پی پنجاب کے صدر مولانا نوراحمد سیال ، ڈاکٹر جاوید اختر اور لاہور تنظیم کی محنتیں رنگ لائی ہیں۔ انشااللہ آئندہ آنے والے انتخابات میں بھی بھر پور عوامی قوت کا اظہار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکولر قوتوں کی مینار پاکستان جلسے کے بعد نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ انشااللہ 2002ء4 کے انتخابات میں مزید حیران کن نتائج پاکستانی قوم دیکھے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...