نواز شریف ملک کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں ،سعدیہ سہیل

نواز شریف ملک کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں ،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہاہے کہ نواز شریف جب سے کرپشن کے الزام پر قانون کی گرفت میں آئے ہیں اور اپنے آپ کو بچانے کے لئے پاکستان کو بھی نقصان پہچانے در پے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تین دفعہ بہ حیثیت وزیر اعظم پاکستان کے رازوں کی حفاظت کا حلف اْٹھانے کی پاسداری کرنے کی بجائے پاکستان کی ہر کمزروی کو دشمنوں کے سامنے بیان کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت پرپابندی لگاوانے ،بھارتی ،اسرائیلی اور امریکا سازش کامیاب کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن پوری قوم متحد ہے اور ملک کا دفاع کرنے میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہے پاکستان کا ہر فرد اپنے خون کے آخری قطرہ تک حفاظت کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...