ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا القدس مظاہرہ،امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا القدس مظاہرہ،امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے القدس میں امریکی سفارتخانے کے قیام کیخلاف احتجاج کرنیوالے ہزاروں پر امن فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کی المناک شہادت اور سینکڑوں کے شدید زخمی ہونے کے المیہ کیخلاف لاہوراخبار مارکیٹ کے باہر قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک بھرپور تحفظ القدس مظاہرہ کیا اور بطور مذمت امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے اور شدید نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان،مولانا محمد نعیم بادشاہ، ڈاکٹر شاہد نصیر،حافظ شعیب الرحمن،محمد فیصل اعوان،محمد ریاض چودھری ،اقبال مغل،حافظ یعقوب شاہ اور عمر ممتاز اعوان نے القدس میں امریکی سفارتخانے کے قیام اور اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں درجنوں فلسطینیوں کی شہادت پر بھرپور احتجاج کیا اور کہا کہ اس المناک واقعہ پر عالمی دنیا کی خاموشی انتہائی مجرمانہ ہے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی بے حرمتی دنیا کی ایک چوتھائی قوم دو ارب مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے امریکہ اور اسرائیل دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں۔
۔ بیت المقدس اسرائیل کا نہیں فلسطین کا دارالخلافہ ہے مقررین نے امریکہ کی طرف سے القدس کی بے حرمتی اور دہشتگرد اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت پر مسلم ممالک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلم ممالک اس دہشتگردی پر امریکہ کا سفارتی ، اقتصادی و سماجی مکمل سوشل بائیکاٹ کریں اور دہشتگرد اسرائیل کوعالمی عدالت میں جنگی مجرم قرار دلوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں بصورت دیگر تباہ و بربادی نہ صرف ہمارا مقدر ٹھہرے گی بلکہ اس مجرمانہ خاموشی و بے حسی پر تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریگی۔نیزمظاہرین پر امن طوربعد ازاں پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔