نواز شریف نے ا ذاتی انا کیلئے ملکی سلامتی داؤ پر لگا دی،نوشین حامد

نواز شریف نے ا ذاتی انا کیلئے ملکی سلامتی داؤ پر لگا دی،نوشین حامد

لاہور(لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے نواز شریف نے اپنی ذاتی انا کیلئے ملکی سلامتی کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔نواز شریف کا وجود اس ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہو چکا ہے۔بھارتی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے من گھڑت بیان جگ ہنسائی کا باعث بن گیا ہے۔نواز لیگ کا اصل چہرہ اب پوری قوم کے سامنے آ چکا ہے ۔آئندہ الیکشن میں عوام خود احتساب کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا جو شخص تین بار پاکستان کا وزیر رہ چکا ہو اس کے منہ سے ایسی ملک دشمن باتیں نکلنا افسوسناک اور حیرت انگیز ہے۔گزشتہ تیس سال سے جو لوگ ملک کو لوٹ رہے ہیں آج وہی لوگ اس ملک کے دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے اپنی ہی اداروں کو بدنام کررہے ہیں۔لہذا تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ نواز شریف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کی جائے۔

اور غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4