ہائی سکول ساندہ کلاں میں پنجم و ہشتم کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب

ہائی سکول ساندہ کلاں میں پنجم و ہشتم کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ساندہ کلاں میں زون 24 کے ہائی سکولوں کے جماعت پنجاب و ہشتم کے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے امتحانات میں سکولوں میں اول، دوئم اور سوم آنے والے طلباء کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت محمد اسلم گوگا، گورنمنٹ چشتیہ ہائی سکول اسلام پورہ کے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد اسلم اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سنت نگر کے سینئر ہیڈ ماسٹر سردارعلی بھٹہ تھے۔ اس موقع پر سینئر صحافی محمد نصیرالحق ہاشمی نے طلباء سے خطاب کے دوران قوم کے لئے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم کا کردار انتہائی اہم ہے ۔انہوں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر زونل ہیڈ محمد اسلم نے تقریب تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کروانے پر ساندہ سکول کے ہیڈ ماسٹر مسعود اختر کو خراج تحسین پیش کیا اور طلباء کو مزید محنت کرنے کی نصیحت کی ۔ سردار علی بھٹہ نے اپنے خطاب میں طلباء میں کہا کہ ایسی تقریبات منعقد کروانے کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہین اور ذہین طلباء کی ھوصلہ افزائی ہوتی ہے ہیڈ ماسٹر مسعود اختر نے تقریب میں حصہ لینے والے طلباء کے نظم و ضبط کی تعریف کی اور معزز مہمانوں کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔