نواز شریف کو عوام سے جدا کرنے والے شرمندہ ہونگے، وارث علی نارو

نواز شریف کو عوام سے جدا کرنے والے شرمندہ ہونگے، وارث علی نارو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا وارث علی نارو نے کہا ہے کہ جس کا جو چاہے کرلیں، نواز شریف کو عوام سے جدا کرنے والے شرمندہ ہی ہونگے۔ وہ وقت دور نہیں جب (ن) لیگ دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ فوج نے 2013ء کے الیکشن میں (ن) لیگ کی معاونت کی ہوتی تو آج کوئی پریشان نہ کرتا۔ الزام وہ شخص لگا رہا ہے جو خود پرویز مشرف کی گود میں سیاست میں آیا۔ جو لوگ (ن) لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا رہے ہیں، نواز شریف نے بھٹو سے زیادہ ملک و قوم کی خدمت کے ریکارد بنا کر اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔

نواز شریف نے شراب اور غریبوں کا خون نہیں چوسا۔ خلائی مخلوق زمینی مخلوق کے رہنماؤں کو ذلیل و خوار کرکے ترقی و خوشحالی کو زمین بوس کرنے میں مصروف ہیں۔ دنیا کی تاریخ کے انوکھے چیف جسٹس ہیں ہمارے، جن کو صرف ایک خاندان کرپٹ اور باقی ولی اللہ نظر آتے ہیں۔ وہ وقت ضرور آئے گا جب اللہ تعالیٰ کے حضور آج کے مفروروں کی پکڑ ہوگی۔ 80 فیصد عوام شریف خاندان کر مجرم مانتی ہی ہیں۔ جج فدی ہوکر ان کو مجرم بنا رہے ہیں۔ لگ رہا ہے جج جذباتی ہوکر بھٹو کی طرح نواز شریف کو پھانسی نہ دے دیں۔