پی یو نے ماہ رمضان کادفتری اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے ماہ رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی شعبہ جات صبح8 بجے تا 2 بجے دوپہر (سوموار تا جمعرات) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا 2 1بجے دوپہر تک کھلے رہیں گے۔ اسی طرح یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر،اقامتی آفس۔ اول ، اقامتی آفس۔ دوئم، انجینئرنگ برانچ ، ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی اور ایگزیکٹو کلب کے ضروری سٹاف(مالی،، سینٹری ورکرز، فراش، چوکیدار، گارڈز وغیرہ) کیلئے ماہ رمضان میں اوقات کار صبح 8 بجے تا1 بجے دوپہر (تمام ورکنگ ڈے ماسوائے جمعہ) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا12 بجے دوپہر ہوں گے۔