اسرائیلی کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت ناقابل برداشت ہے،ناصراقبال

اسرائیلی کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت ناقابل برداشت ہے،ناصراقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیر اختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت کے نتیجہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعدادمیں شہادت ناقابل برداشت ہے۔ مقتدر قوتوں کامظلوم فلسطینیوں کی بجائے شیطان اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوناایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔فلسطین کے غلیل بردار معذور نوجوان کی شہادت اسرائیل اوراس کے اتحادیوں کی بدترین شکست ہے۔فلسطینیوں اورکشمیریوں کی شہادت سے نام نہاد مہذب ملکوں کادہرامعیارآشکارہوگیا۔ دنیا میں مسلمانوں کے سواہرمخلوق کو بنیادی حقوق میسر ہیں۔معتوب اورمغلوب مسلمانوں کوالٹاانتہاپسندقراردیاجارہا ہے۔مغربی معاشروں میں جانوروں کے حقوق کی بازیابی کیلئے سرگرم طبقات مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کیخلاف آوازکیوں نہیں اٹھاتے۔ہزاروں شہادتوں کے باوجود کشمیریوں اورفلسطینیوں کاجذبہ آزادی ماند نہیں پڑا ،غلامی سے نجات اورآزادانہ زندگی گزارنا ان کاحق ہے۔
وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان، میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ اور محمدرضاایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ عالمی ضمیر کی بیداری کیلئے شایدمسلمانوں کوابھی مزید قربانیاں دیناہوں گی۔امریکہ ،اسرائیل اوربھارت کومسلمان ملکوں میں کشت وخون سے روکاجائے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کے نتیجہ میں فلسطینیوں کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔ مقتدرقوتوں کے تعصب نے دنیا میں بدترین تشدد کوجنم دیا۔انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں اورمعصوم کشمیریوں پرگولیاں برسانا کہاں کی انسانیت ہے۔مسلمان اپنے پیاروں کے جنازے اٹھارہے ہیں مگراس کے باوجودانہوں نے صبر وتحمل کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں اورکشمیریوں کوکس ناکردہ گناہ کی سزادی جارہی ہے۔دنیا میں پائیدارامن، رواداری اورمساوات کاراستہ انصاف سے ہوکرگزرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کفار کی طرف سے مسلم ملکوں میں مسلمانوں کے حقوق پامال اوران کی نسل کشی کرنا معمولی بات ہے۔