ملک دشمن بیان پر عوام مسلم لیگ ن کا بائیکاٹ کریں،چودھری عاطف

ملک دشمن بیان پر عوام مسلم لیگ ن کا بائیکاٹ کریں،چودھری عاطف

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 127کے مرکزی رہنما چودھری عاطف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف بڑی ڈھٹائی کے ساتھ پاکستان کی سالمیت کے خلاف بیانات دے رہے ہیں عوام کو چاہئے کہ وہ (ن) لیگ کا بائیکاٹ کرنا شروع کردیں ان کے انٹرویو کو قومی سلامتی کمیٹی نے بھی مسترد کر دیا ہے اور سندھ اسمبلی نے ان کے اس انٹرویوکو متفقہ طور پر مذمتی قرارداد کے زریعے مسترد کردیا ہے ۔وہ اپنے حلقہ انتخاب شیر شاہ روڈ پر واقع اپنے مرکزی الیکشن آفس میں پی ٹی آئی کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے پر وزیراعظم خاقان عباسی کو مستعفی ہو جانا چاہئے نواز شریف پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلوانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ قومی اداروں کے خلاف عالمی سازش کے حصہ دار اور بھارتی پروپیگنڈے کے گواہ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

نواز شریف وزیراعظم رہے تب انھیں یاد نہیں آیا کہ کمیشن بننا چاہیے؟۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...