پی یو تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام’تحقیق کے ذریعے علم کی ترویج‘ کے موضوع پر کانفرنس

پی یو تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام’تحقیق کے ذریعے علم کی ترویج‘ کے موضوع پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام’تحقیق کے ذریعے علم کی ترویج‘ کے موضوع پر پوسٹ گرایجوئیٹ طلبہ کانفرنس بروز بدھ (آج ) وحید شہید حال میں منعقد ہوگی۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب صبح9:30بجے ہوگی جس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں بطور مہما ن خصوصی شرکت کریں گی جبکہ دوپہر 4بجے منعقدہ اختتامی تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم خصوصی شرکت کریں گے۔