خالد سجاد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور شہباز سینئر سیکرٹری منتخب

خالد سجاد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور شہباز سینئر سیکرٹری منتخب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات مکمل ہوگئے جس کے مطابق بریگیڈ خالد سجاد کھوکھرآئندہ چار سال کیلئے صدر اور شبہاز سینئر سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں جبکہ نو منتخب صدر بریگیڈ (ر)خالد سجادکھوکھر نے کہاہے کہ غیر ملکی کوچ کو لانا مجبوری تھی ٗچار سالوں میں اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم بنائیں گے ٗ اور قومی کھیل ہاکی کا سنہری دور واپس لائیں گے ٗغیر ملکی فزیکل ٹرینر بھی قومی ٹیم کی تربیت کر رہا ہے ٗ تمام توجہ ایشین گیمز کے بعد اولمپکس پر ہے ٗ ورلڈ کپ میں اچھی ٹیم ہو گی ٗآئندہ سال تک ہاکی لیگ کا انعقاد صورت کروائینگے۔منگل کو چیف الیکشن کمشنر پاکستان ہاکی فیڈریشن چوہدری محمد ریاض کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر صدر اور شبہاز سینئر سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں ٗ نوٹیفکیشن کے مطابق خالد انور خواجہ ٗ سید غلام مصطفی شاہ ٗ محمد سعید خان اور چوہدری اسماعیل گجر وائس پریذیڈنٹ جبکہ محمد اخلاق عثمانی خرانچی منتخب ہوگئے ہیں ۔ پی ایچ ایف اجلا س میں 93ممبر ز نے شرکت کی۔دونوں عہدیداروں کو 4سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی