محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی

محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی

مالاہائیڈ(اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے 18ویں پاکستانی باؤلر بن گئے، انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں گیری ولسن کو آؤٹ کر کے کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کیں، عامر نے کیریئر کے 31ویں ٹیسٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

، 44 رنز کے عوض 6 وکٹیں ان کی اننگز میں بہترین باؤلنگ ہے، پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو حاصل ہے جنہوں نے 104 میچز میں 414 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...