پاکستان انگلینڈ سیریز، جوزبٹلرکی سکواڈ میں واپسی

پاکستان انگلینڈ سیریز، جوزبٹلرکی سکواڈ میں واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(نیٹ نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلیمیچ کے لیے انگلش ٹیم نے 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف اعلان کردہ 12رکنی ٹیم کی قیادت جوئے روٹ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں الیسٹر کْک، مارک اسٹونمین، ڈیوڈ ملان، بین اسٹوکس ، جونی بیئراسٹو، جوزبٹلر، کرس ووکس، مارک ووڈ، اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور ڈوم بیس کے نام شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 24 مئی سے لارڈز میں شروع ہوگاجبکہ دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔جوئے روٹ نے کہاکہ وہ پاکستان کیخلاف ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی بھرپورکوشش کرینگے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم آسان حریف نہیں آئرلینڈ سے فتح کے بعد گرین شرٹس سے مزید ٹف مقابلہ ہوگا۔