اعصام الحق اٹالین اوپن مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اعصام الحق اٹالین اوپن مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

روم(نیٹ نیوز)پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ سنتیاگو گونزالیز نے پہلے راؤنڈ میں ڈائیگو اور شاپووالوو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، اعصام پری کوارٹر فائنل میں آج ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ڈائیگو اور ان کے اسرائیلی جوڑی دار ڈینس شاپووالوو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، اعصام اور سنتیاگو کو پری کوارٹر فائنل میں آج برازیل کے مارسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبٹ کا چیلنج درپیش ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...