باکسر عامر خان اہلیہ کیساتھ پنجاب باکسنگ ایونٹ کیلئے لاہور پہنچ گئے

باکسر عامر خان اہلیہ کیساتھ پنجاب باکسنگ ایونٹ کیلئے لاہور پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پنجاب باکسنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔عامر خان ای کے 622 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں پنجاب اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین عامر جان اور ڈائریکٹر محمد انیس نے ان کا استقبال کیا۔باکسنگ چیمپیئن کی اہلیہ فریال مخدوم بھی ان کے ہمراہ پاکستان آئی ہیں۔ عامر خان پنجاب باکسنگ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔عامر خان اپنے دورے کے دوران باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ باکسنگ کے فروغ کے لیے آئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان کے نوجوان باکسنگ چیمپیئن بنیں۔گزشتہ ماہ عامر خان نے اپنے ویڈیو پیغام کہا تھا کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان آرہے ہیں جہاں باکسنگ لیگ سے متعلق بڑا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ پاکستان میں باکسنگ لیگ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ عامر خان نے لاہور پہنچنے کے بعد جہاز میں لی گئی ایک تصویر بھی ٹوئٹر پر مداحوں سے شیئر کی، جس میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ فریال مخدوم بھی موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی