اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ:پاکستان کاازبکستان سے آج فائنل ٹاکرا

اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ:پاکستان کاازبکستان سے آج فائنل ٹاکرا

ماسکو(نیٹ نیوز) اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ2018 کا فائنل آج کھیلا جائے گا، پاکستان کو فیصلہ کن معرکے میں ازبکستان کا چیلنج درپیش ہو گا۔پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اسے عالمی ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق روس میں جاری میگا ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اسے عالمی ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب ازبکستان کی ٹیم بھی ٹائٹل کیلئے پوری طرح سے تیار ہے اسلئے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ 2014 برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے منعقدہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...