نیسلے مائلو کی فٹسل لیگ نے پوری قوم کو طوفان کی طرح گھیر لیا

نیسلے مائلو کی فٹسل لیگ نے پوری قوم کو طوفان کی طرح گھیر لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیسلے مائلو نے حال ہی میں ایف سی بارسلوناکے اشتراک سے فٹسل لیگ کا انعقاد کیا۔جس میں کراچی،لاہور اور اسلام آباد کے سکولوں سے تقریباً 200ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف کھیلا۔لیگ کے آخری مقابلے کراچی اور اسلام آباد میں ہو ئے جو فٹبال کے شائیقین کے لیے شاندار تفریح بنے۔ان مقابلوں کی نمایاں بات لڑکیوں کی فٹ بال ٹیم تھی۔ان کا گرینڈ فائنل لاہورمیں ماڈل ٹاؤن فٹ بال ایسوسی ایشن(ایم ٹی ایف اے )ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ایونٹ میں مہمان خصوصی سی ای او نیسلے پاکستان اور افغانستان برونواولیر ہک نے شمولیت کی ۔ بارسا فٹبا ل کلب کے دو کوچز نے الیکسزاور ایٹر نے بھی پاکستان میں آمد پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اوراس ایونٹ میں شمولیت کی اور اس موقع پر نیسلے مائلو نے دو بچوں کو ان کی کارکردگی کی بناء پر بارسلونا جا کے فٹبال کلب بارسا کی اکیڈمی میں ٹرینگ حاصل کرنے کا موقع دیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...