لاہور ، ڈویژن نے پہلی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

لاہور ، ڈویژن نے پہلی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام منعقد ہونے والی پہلی پنجاب اوپن انٹرڈویژن باکسنگ چمپئن شپ میں لاہور ڈویژن کے باکسرز نے میدان مار لیا، لاہور ڈویژن نے مجموعی طور پر 16گولڈ میڈلز جیتے، دوسرے نمبر پر فیصل آباد ڈویژن رہا جس نے 3 گولڈ میڈلز جیتے، تیسری پوزیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے حصہ میں آئی جس کے باکسرز نے 2گولڈ میڈلز جیتے۔ تفصیلات کے مطابق فائنل مقابلے منگل کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئے،45کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے مقابلے میں لاہور ڈویژن کی رابعہ بصری نے سونے، راولپنڈی ڈویژن کی روما یوسف نے چاندی،ڈی جی خان کی سانیہ اسماعیل اور فیصل آباد کی لائبہ شفیق نے کانسی کے تمغے جیتے،48کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں گوجرانوالہ کی ساویرہ نے سونے، فیصل آبا د کی سمیرا علی نے چاندی، ساہیوال کی رمشا یوسف اور لاہور کی یسرا ایوب نے کانسی کا تمغہ جیتا،57کلوگرام میں زمیرا حسین نے سونے، راولپنڈی کی اسماء یونس نے چاندی ، سرگودھا کی رمشا اور لاہور کی فرزانہ نے کانسی کے تمغے جیتے، 60کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں لاہور کی طاہرہ عباسی نے سونے، راولپنڈی کی اقراء خان نے چاندی اور سرگودھا کی اقصا نے کانسی کا تمغہ جیتا، 75کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں لاہور کی آرزو اشرف نے سونے فیصل آباد کی ثنا نے چاندی ، ڈی جی خان کی ہانی جاوید اور سرگودھا کی نجمہ پروین نے کانسی کے تمغے جیتے۔ بوائز یوتھ کلا س کی مختلف کیٹیگریز میں لاہور کے باکسرز نے 5 ٹائیٹلز جیتے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...