ترک صدر کی جرمن کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر پر تنقید
انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردگان کی فٹبال کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر پر جرمن فٹبال فیڈریشن (ڈی ایف بی) نے ان کے بین الاقوامی کھلاڑی میست اوزل اور الکے گندوگان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترک نژاد جرمن کھلاڑیوں نے لندن میں ایک تقریب کے دوران ترک صدر کو اپنی دستخط شدہ ٹی شرٹس پیش کی تھیں جس پر گندوگان نے انہیں اپنے معزز صدر کہہ کر مخاطب کیا تھا ٗواضح رہے کہ رجب طیب اردگان دوبارہ الیکشن کے لیے مہم چلارہے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کئی جرمن سیاستدانوں نے جرمن فٹبالرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جرمنی کے جمہوری اقدار پر سوالات اٹھائے۔ڈی ایف بی کے صدر رینہارڈ گرندیل کا کہنا تھا کہ ’فٹبال اور ڈی ایف بی اقدار کا تحفظ کرتی ہے جس کا رجب طیب اردگان نے پوری طرح احترام نہیں کیا اور یہ اچھا اقدام نہیں کہ ہمارے بین الاقوامی کھلاڑی ان کے انتخابی مہم کا حصہ بنیں۔