فرانسیسی تسونگا ف فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

فرانسیسی تسونگا ف فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

پیرس (نیٹ نیوز) فرانسیسی کھلاڑی جوویلفریڈ تسونگا فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن سے دستبردار ہو گئے۔ تسونگا نے گزشتہ ماہ اپریل میں گھٹنے کی سرجری کرائی تھی اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ تسونگا نے کہا کہ میں نے فرنچ اوپن سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کی لیکن بدقسمتی سے کامیاب نہ ہوا اسلئے اب میں ایونٹ میں حصہ نہیں لوں گا۔

، بلاشبہ یہ میرے مداحوں کیلئے ایک بری خبر ہے لیکن میں جلد دوبارہ کورٹس کا رخ کروں گا۔ واضح رہے کہ فرانس کی طرف سے آخری بار 1983ء میں یانک نے فرنچ اوپن ٹائٹل جیتا تھا، تسونگا کو 2013ء اور 2015ء میں فرنچ اوپن سیمی فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...