بحریہ نیشنل انٹرسکول بیس بال چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

بحریہ نیشنل انٹرسکول بیس بال چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان فیڈریشن بیس بال اور بحریہ ٹاؤن سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام بحریہ نیشنل انٹر سکول بیس بال چمپئن شپ کاعاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹاؤن میں آغاز ہوگیا ہے، چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید مہمان خصوصی تھے، ٹورنامنٹ کے پہلے روز کھیلے گئے میچز میں دانش سکول، ڈویڑنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن، الائیڈ پبلک سکول دیپالپور اور گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ کوارٹرز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی