ماریو گوٹز جرمن فٹبال ٹیم کے اعلان کردہ ابتدائی سکواڈ سے باہر

ماریو گوٹز جرمن فٹبال ٹیم کے اعلان کردہ ابتدائی سکواڈ سے باہر

ڈبلن (نیٹ نیوز) 2014ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں جرمنی کو چوتھی مرتبہ عالمی چیمپئن بنوانے والے ماریو گوٹز کو آئندہ ماہ روس میں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے اعلان کردہ ابتدائی سکواڈ سے باہر کر دیا گیا، ماریو نے چار برس قبل ارجنٹائن کے خلاف فیصلہ کن معرکے میں اضافی وقت میں فیصلہ کن گول سکور کر کے جرمنی کو چیمپئن بنوایا تھا، بائرن میونخ کے گول کیپر مینوئل نیور سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، جرمنی کو میگا ایونٹ میں گروپ ایف میں میکسیکو، سویڈن اور جنوبی کوریا کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 17 جون کو ٹائٹل دفاع کیلئے مہم کا آغاز کرے گی۔ اعلان کردہ 27 رکنی ابتدائی سکواڈ میں برڈ لینو، مینوئل نیور، مارک اینڈر، کیون ٹریپ، جیروم بوٹنگ، ماتھیاس گنٹر، جونز ہیکٹر، میٹس ہوملز، جوشوا کیمچ، مارون پلاٹن، انتونیو روڈیگر، نکلاس سول، جوناتھن تا، جولین برانٹ، جولین ڈریکسلر، لیون گورٹسکا، ایلکے، سیمی خدیرا، ٹونی کروز، میسوت اوزل، سیبسٹین روڈی، لیروئے سین، میریو گومز، تھامس مولر، نلز پیٹرسن، مارکو ریوس اور ٹیمو ورنر شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی