پاکستان رائٹرز کونسل کے زیراہتمام عطاء الحق قاسمی کے اعزاز میں محفلِ مزاح

پاکستان رائٹرز کونسل کے زیراہتمام عطاء الحق قاسمی کے اعزاز میں محفلِ مزاح

لاہور( پ ر)پاکستان رائٹرز کونسل کے زیراہتمام عطا الحق قاسمی کی صحت یابی پر مقامی ہوٹل میں محفلِ مزاح اور پاکستان رائٹرز کونسل کے نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری ہوئی۔ تقریب میں لیگی رہنما صدیق الفاروق، یاسر پیرزادہ، ابرار ندیم، علی رضا حمد، ناصر محمود ملک، ڈاکٹر اختر شمار،پروفیسر رضیہ رحمان، ڈاکٹر امجد پرویز ، ندیم نظر، شہزاد فراموش،تنظیم کے نو منتخب عہدیداران حسیب اعجاز عاشر،مہر شوکت علی، احسن مغل، کاشف علی نئیر ،رب نواز ملک منصوری، شفاعت علی مرزا، اعجازالحق، اکبر علی، سعید بھٹہ،سعدیہ یاسین و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی حسین احمد شیرازی تھے جبکہ نظامت پاکستان رائٹرز کونسل کے صدر الطاف احمد نے کی۔ چیئرمین پاکستان رائٹرز کونسل مرزا محمد یٰسین نے سپاس نامہ پیش کیا جبکہ دیگر مقررین و مہمانانِ اعزاز نے اپنے اپنے مزاحیہ مزامین پیش کیے اور حاضرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔عطاء4 الحق قاسمی نے اپنے خطاب میں تقریب کی نو منتخب باڈی کو مبارک باد دی اور پروقار تقریب کے انعقاد پر پاکستان رائٹرز کونسل کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...