رمضان بازاروں میں زون کی سطح پر افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

رمضان بازاروں میں زون کی سطح پر افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

لاہور (جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے رمضان بازاروں میں زون کی سطح پر ایم سی ایل کو انتظامی سہولت /تعاون فراہم کرنے کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دیں ہیں۔انہو ں نے کہا کہ عزیز بھٹی زون کے رمضان بازاروں میں ایل سی ایل کی سہولت /تعاون کیلئے اے سی کینٹ فرائض سر انجام دیں گے۔داتا گنج بخش زون کے مضان بازا ر وں میں انتظامی سہولت/تعاون کیلئے اے سی سٹی ہوں گے۔اقبال زون کے رمضان بازاروں میں اے سی رائیونڈ ہوں گے۔شالیمار زون کے رمضان بازاروں میں اے سی شالیمار ہوں گے۔گلبرگ زون کے رمضان بازاروں میں اے سی ماڈل ٹاؤن ہوں گے۔ راوی زون کے رمضان بازاروں میں اے سی ہیڈ کوارٹر ہوں گے۔نشتر زون کے رمضان بازاروں میں سب رجسٹرار نشترزون ہوں گے۔سمن آباد زون کے رمضان بازاروں میں کلکٹر کنسو لیڈیشن ہوں گے اورواہگہ زون کے رمضان بازاروں میں ای اے ایس اوکینٹ ہوں گے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے باقاعدہ طور پر آڈر جاری کردئیے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1