رمضان بازاروں کے انتظامات مکمل کرلئے گئے

رمضان بازاروں کے انتظامات مکمل کرلئے گئے

لاہور (کامرس رپورٹر)رمضان بازاروں میں صارفین کی سہولیات کیلئے تمام انتظامات خوش اسلوبی سے طے کرلئے ہیں، رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں شامیانے، پینے کیلئے صاف پانی اور خصوصی کیمپ کا بندوبست کرلیاگیا، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی لاہور محمد یوسف شہزاد چیمہ، ایڈمنسٹریٹر کاہنہ کاچھا سبزی و پھل منڈی محمد شوکت کشمیری، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز سلیم منہیس کے علاوہ ٹھیکیداران ایسوسی ایشن کے رہنماؤں رانا عمران مصطفی، رانا گلفام مصطفی کے علاوہ پھل و سبزی منڈی کے آڑھتی نے بھی اجلاس میں عوام کو ریلیف کے حوالے سے خصوصی عزم کا اظہار کیا،انتظامیہ مارکیٹ کمیٹی نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی بہترین کوالٹی، سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائیگا، انتظامیہ نے کہا کہ گراں فروشی اور منافع خوری کرنیوالے بڑے بااثر افراد کیخلاف بھی مقدمات اور جرمانوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ موقع پر سٹالز کی منسوخی بھی شامل ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1