واپڈا کارکنوں کی سیفٹی کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کرائے، خورشید احمد

واپڈا کارکنوں کی سیفٹی کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کرائے، خورشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) محکمہ بجلی میں ہرسال 150 سے زائد لائن وگرڈ اور میٹرریڈر عملہ فرائض کی انجام دہی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت کا لقمہ بن جاتے ہیں آخری دو دن میں محمد رزاق لائن مین فرسٹ انگوری باغ سب ڈویژن لیسکو لاہور، محمد اقبال لائن مین فرسٹ ملتان الیکٹرک سلائی کمپنی کام پر المناک حادثہ کا لقمہ بن گئے ہیں اس سے کہیں زیادہ اس وجہ سے زندگی بھر کے لئے معذور ہوجاتے ہیں بجلی کی انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ ان حادثات کو روکنے کے لئے بجلی کے کام پر سختی سے سیفٹی اْصولوں پر عمل کرائے اور کارکنوں کی پیشہ وارانہ تعلیم وتربیت کے معیار کو بلند کرتے ہوئے ان کی فنی اہلیت میں اضافہ اور سیفٹی کے اْصولوں پر سختی سے عمل کرائے ۔دیرینہ ملازمین کی آئے روزتیزی سے ریٹائرمنٹ ہونے اور سالہا سال سے خالی آسامیوں پر بھرتی نہ ہونے کی وجہ ہے اْنہوں نے اعلان کیا کہ یونین ہذا اور حکومت پاکستان وزارت تجارت کے باہمی مذاکرات کے نتیجہ پر ڈیوٹی پر شہید اور فوت شدہ ملازمین کی بیوہ یابچے کو فوری بھرتی کرلیاجائے گا اور عنقریب کنٹریکٹ ملازمین کو بھی ریگولر کروایا جائے گا۔موجودہ عملہ کے کام کی زیادتی کے بوجھ کی وجہ ان کے حادثات کا سبب ہیں اس لئے کام پر ان مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ کام پر سیفٹی کے اْصولوں پر سختی سے عمل کرایاجائے ان خیالات کا اظہارآل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام ملک بھر میں بجلی کے کارکنوں کے کام پر حادثات روکنے کے لئے "سیفٹی ڈے" مناتے ہوئے بختیا رلیبرہال لاہور میں زیرصدارت بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے کیا اس موقعہ پر کارکنوں کے نمائندگان بمعہ عبدالشکور،حاجی محمد یونس، رانا محمد اکرم،مظفر متین،حاجی لطیف،نوید ڈوگر، لطیف گجر، رانا شاہد،ظفر شاہ، نوشیر خان،شیخ شعیب، چوہدری مقصود،محمد زبیر ملک ودیگر نے کیااس کانفرنس میں کثیر تعداد میں کارکنوں کی بیوگان اور یتیم بچوں نے بھی شرکت کی