لوٹ مار کرنیوالوں کی سیاست ختم ہو چکی ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

لوٹ مار کرنیوالوں کی سیاست ختم ہو چکی ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ملکی ساخت کو نقصان پہنچانے والے عوام اور ملک سے مخلص نہیں ہوسکتے ،عوام آئندہ عام انتخابات میں موددی کی زبان بولنے والوں کو نشان عبرت بنا دینگے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پی پی 167میں پار ٹی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف احتساب سے رائے فرار حاصل کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کے روپے روپے کا حساب دینے تک ان کی جان نہیں چھوٹے گی ۔لوٹ مار کرنے والوں اور انکا ساتھ دینے والوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1