انجمن آرائیاں کا اجلاس ، برادری کی مستحق بچیوں کیلئے جہیز فنڈ کا اعلان

انجمن آرائیاں کا اجلاس ، برادری کی مستحق بچیوں کیلئے جہیز فنڈ کا اعلان

لاہور(پ ر)انجمن آرائیاں پاکستان کے زیر اہتمام ایک اہم جلسہ ہوا جس کے منتظم اعلیٰ چوہدری فضل الہی میاں خالدجاویدتھے۔جلسہ میں سیالکوٹ، گجرانوالہ،کامونکی، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،لاہور، قصور، اوکاڑہ اور دیگر اظلاع سے قائدین آرائیاں نے شرکت کی۔ جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔میاں محمد سعید ڈیرے والے نے اپنے خطاب میں برادری کے رفاعہ عامہ کے کاموں پر زور دیا اور برادری کے بچے اور بچیوں کی تعلیم پر زور دیا اور آرائیں برادری کی غریب بچیوں کی شادی کے لئے جہیز فنڈ کا اعلان کیا۔ جبکہ صحت کے شعبہ میں گھرکی ٹرسٹ ہسپتال میں مستحق مریضوں کے لئے شعبہ قائم کر دیا گیا ہے۔ جو انجمن آرائیاں کی زیر نگرانی کام کر رہا ہے۔ اس شعبہ صحت میں میاں محمد سعید ڈیرے والے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جلسہ میں MPA اصغر منڈا، سینیٹر چوہدری سرور، سابق چیئرمین بیت المال لاہور میاں اکرم نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1