ماہ رمضان میں عطیات کیلئے کوکا کولا کی ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری

ماہ رمضان میں عطیات کیلئے کوکا کولا کی ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) کوکا۔کولا پاکستان نے گزشتہ سال ایدھی فاؤنڈیشن کے عطیات بڑھانے کی مہم میں عوام کی پرجوش انداز سے شرکت کے بعد رواں سال بھی اس ماہ رمضان میں ایک بار پھر پاکستان کے صف اول کے سماجی بہبود اور امدادی کام کرنے والے ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کا عنوان 'ایدھی کیلئے عیدی 'ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ملک بھر میں لوگوں کے اندر وسعت قلبی سے زیادہ عطیات دینے کی جامع انداز سے حوصلہ افزائی کی جائے۔ کوکا۔کولا پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا، "ایک زمہ دار کاروباری ادارے کے طور پر کوکا۔کولا نے گزشتہ سال اس بات کو محسوس کیا کہ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ایسے وقت میں ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر ممکن انداز سے تعاون کریں جب انہیں عطیات کی وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اپنی بنیادی اقدار سے وابستگی کے ساتھ ہم نے گزشتہ سال ایک بھرپور رابطہ مہم چلائی اور اس سال بھی ہم اس مہم کو چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ گزشتہ سال کے تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم اس سال زیادہ وسیع اور موثر مہم چلائیں گے۔" ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنے آغاز سے ہی عوامی حمایت اور روایتی عطیات بشمول زکوٰۃ اور صدقات پر انحصار کیا ہے۔ ماہ رمضان کے دوران اسکے عطیات کی وصولی میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔ عبدالستار ایدھی مرحوم جیسی قد آور شخصیت کی رہنمائی کے بغیر ایدھی فاؤنڈیشن کو ماہ رمضان میں پہلی بار عطیات میں کمی کا سامنا رہا۔ اسی طرح گزشتہ سال عطیات کی وصولی کے لئے کوکا۔کولا کی بوٹل آف چینج مہم بھی ایدھی فاؤنڈیشن کے لئے کارآمد ثابت ہوئی۔ اس مہم میں لوگوں نے ایدھی فاؤنڈیشن کو پہلے سے زیادہ عطیات دیئے اور اس سے انہیں ایدھی صاحب کے عظیم کام کو جاری رکھنے میں مدد ملی۔ اس سال بھی اس مہم کا بنیادی پیغام یہی ہے اور اس کا عنوان 'ایدھی کیلئے عیدی' ہے تاکہ عوامی شعور اجاگر ہو اور لوگ اس بڑے کام میں تعاون کے لئے مل جل کر آگے بڑھیں۔
عبدالستار ایدھی مرحوم کے صاحبزادے فیصل ایدھی اس وقت ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ ہیں، فیصل ایدھی بتاتے ہیں، "گزشتہ سال کوکا۔کولا کی مہم سے بہت اچھے نتائج نکلے اور ایدھی فاؤنڈیشن کو ماہ رمضان کے دوران زیادہ تعداد میں عطیات وصول ہوئے۔ یہ عطیات ایدھی فاؤنڈیشن کے امدادی کاموں کو پسماندہ طبقے کے افراد تک پھیلانے کے لئے استعمال ہوئے۔ گزشتہ سال کی کامیابی کی بنیاد پر ایدھی فاؤنڈیشن اس ماہ رمضان میں بھی کوکا۔کولا کا پارٹنر بننے پر بہت خوشی محسوس کر رہی ہے ۔"