قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے،رضوان یوسف
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی رہنما محمد رضوان یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے ۔کرنل جوزف کو امریکہ فرار کرنے والے کے خلاف قوم اٹھ کھڑی ہو۔متحدہ مجلس عمل کا مینارپاکستان میں جنازہ نکل گیا ہے ۔نوازشریف کے متنازعہ انٹرویوپر درباری مولویوں کو سانپ سونگ گیاہے ۔مفاد پرست مولویوں کاذاتی مفادات کیلئے حکومتی گود میں بیٹھنا شرمناک فعل ہے ۔قوم مذہبی بہروپیوں کے چنگل میں اب نہیں آئے گی ۔کتاب کے نشان کو قران مجیدکہنے والے جھوٹے اور مکار شکاری ہیں ۔اویس نورانی اہل سنت کا فضل الرحمن ہے ۔حکومتی آشیرباد کے باوجود بھی لاہور میں شو کامیاب نہیں ہوسکا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لبیک یارسول اللہ کا متحدہ مجلس عمل میں شامل ہونے کا سوال ہی نہیں ہوتا ۔کرین کے نشان پر الیکشن لڑیں گے ۔ایم ایم اے حکومتی بی ٹیم ہے ۔ مودی کی زبان بولنے والا پاکستان کا وفادار نہیں ہو سکتا۔ قوم الیکشن میں مودی کے یاروں اور ختم نبوت کے غداروں کو ووٹ نہیں دے گی۔ نواز شریف کا عدلیہ و فوج مخالف بیانیہ قوم نے مسترد کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت کے خرچہ پر ہونے والے متحدہ مجلس عمل کا جلسہ ا سکی مقبولیت کی دلیل نہیں۔ متحدہ مجلس عمل نورانی میاں کی شخصیت کا نام تھا ۔ایم ایم اے نورانی میاں کے ساتھ دفن ہوچکی ۔اب حکومتی فنڈ پر بننے والی ایم ایم اے کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گی ۔درباری مولویوں کا جمعہ بازار ناکام ہوگیا ۔ پاکستان کے غداروں کو اپنا اتحادی بنانے والا نواز شریف قوم کا اعتماد کھو چکا ہے۔ ۔۔