ضمنی بجٹ غیر ضروری طور پر استعمال کیا گیا ، مہرین راجہ

ضمنی بجٹ غیر ضروری طور پر استعمال کیا گیا ، مہرین راجہ

لاہور(لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا کہ پنجاب میں بھاری ضمنی بجٹ کے استعمال کرنے کے باوجود ترقی نہ ہوسکی ، ضمنی بجٹ غیر ضروری طور پر استعمال کیا گیا ، ضمنی بجٹ سے عوام کو فائدہ نہ ہوسکا، رواں مالی سال میں پنجاب کا صرف چالیس فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال ہوسکا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سرکاری دستاویز کے مطابق پنجاب ترقیاتی بجٹ 643ارب روپے رکھا گیا جس میں سے 31مارچ تک صرف 260ارب روپے خرچ کئے گئے ، مالی سال ختم ہونے میں بہت کم مدت رہ گئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...