نواز شریف کا بیانیہ مضبوط اور مستحکم ہے،حنا پرویز بٹ

نواز شریف کا بیانیہ مضبوط اور مستحکم ہے،حنا پرویز بٹ

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ مضبوط اور مستحکم ہے۔مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے ڈان نیوز کے انٹرویو کو مستردکردیا ہے۔بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کرارہا ہے۔پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں پچاس ہزار سے زائد قربانیاں دی ہیں۔ممبئی دھماکے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے خود کرائے۔پاکستان ملکی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔اپنے ایک بیان میں رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا میاں نواز شریف پاکستان کے مضبوط ترین عوامی لیڈر ہیں ۔انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،کاگل کا عالمی سطح پر ڈٹ کو مقابلہ کیا۔امریکہ سمیت دنیا کے تمام بڑی طاقتیں میاں نواز شریف پر دباؤ ڈالتی رہیں کہ ایٹمی دھماکے نہ کریں اس کے بدلے ان کو کروڑوں ڈالر دینے کی آفر کی گئی لیکن انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کو سب سے پہلے رکھا۔میاں نواز شریف کی مخالف لابی آج بھی متحرک ہے وہ کسی طریقے سے ان کو جیل میں بھیجنا چاہتے ہیں جبکہ میاں نواز شریف سے تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مجھے جیل جانے کا کوئی خوف نہیں ہے۔پاکستان کے روشن اور مضبوط مستقبل کیلئے جیل بھی جانا پڑھا تو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ ہر پاکستانی کا نعرہ بن چکا ہے۔مسلم لیگ(ن) آئندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بدولت ہی کامیاب ہو گی اور پھر حکومت بنائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1