الخدمت فاؤنڈیشن کا سستا بازار ،50فیصد ڈسکاؤنٹ پر صارفین کا اظہار دلچسپی

الخدمت فاؤنڈیشن کا سستا بازار ،50فیصد ڈسکاؤنٹ پر صارفین کا اظہار دلچسپی

لاہور(لیڈی رپورٹر )الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کے زیر اہتمام شاہدرہ میں سستے بازار کا انعقاد ، پانچ سے زائد فیملیوں نے وزٹ کیا،50 فیصد ڈسکاؤنٹ پر روزمرہ استعمال اوراشیائے خوردونوش فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کے زیر اہتمام لگائے گئے سستے بازار میں کپڑے، جیولری، کراکری، جوتے،سٹیشنری سمیت گفٹ، مشروبات اور راشن سے متعلق اشیاء اسٹالز پر موجود تھیں جن پر خریداروں کو 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا گیا۔ علاوہ ازیں کھانے پینے کی اشیاء کے بھی اسٹالز لگائے گئے جہاں مختلف قسم کی اشیائے خوردونوش دستیاب تھیں ۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ لاہور کی سیکرٹری جنرل صباثاقب نے کہا کہ ایسے اسٹالز کا مقصدغریب اور کم قوت خرید رکھنے والے شہریوں کو سستے داموں معیاری اشیاء فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں دیگر آبادیو میں بھی ایسے سستے بازار لگائے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...