انصاف پروفیشنلز فورم کا نواز شریف کے بیان کے خلاف احتجاج کا اعلان

انصاف پروفیشنلز فورم کا نواز شریف کے بیان کے خلاف احتجاج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے انصاف پروفیشنلز فورم کی طرف سے نواز شریف کے پاکستان کی سالمیت کے خلاف بیان پر احتجاج کا اعلان کر دیا،احتجاج بروز بدھ شام 3 بجے لاہور پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلا یا جائے، نوازشریف اور الطاف حسین کی سوچ ایک جیسی ثابت ہو چکی ہے نواز شریف کا ملک دشمنی پر مبنی بیان ان کی ہواس باختگی کا منہ بولتا ثبوت ہے نواز مودی دوستی کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نااہل نواز شریف کے بیان نے پاکستانیوں کے وقار کو مجروع کیا،نواز شریف ملک دشمنوں کے آلہ کار بن کر ریاست پر حملہ آور ہو رہا ہے وہ ہم ہونے نہیں دیں گے،نواز مودی کا گٹھ جو ڑ پوری قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے‘ ہر محب وطن پاکستانی کا نواز شریف سے اعتبار ا اٹھ گیا ہے، افواج پاکستان کا کردار انتہائی مثالی ہے‘جنہو ں نے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے‘ نواز شریف اور مریم نواز اداروں پر تنقید کر کے پاکستا ن کی دشمن قو تو ں کو خوش کر رہے ہیں، پاکستان کا جو غدار ہے وہ سزا کا حقدار ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ میں اس ملک کے باشعور، غیور،اور محب وطن عوام و الناس سے اپیل کرتی ھوں کہ وہ اس احتجاج میں شامل ہوں ۔