نشتر کالونی ، فیکٹری ملازمین کا ساتھی پر بدترین تشدد ، موت کا گھاٹ اتار دیا

نشتر کالونی ، فیکٹری ملازمین کا ساتھی پر بدترین تشدد ، موت کا گھاٹ اتار دیا

لاہور(خبرنگار)نشتر کالونی کے علاقہ میں فیکٹری ملازمین نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ساتھی فیکٹری ملازم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ کماہاں روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں 28سالہ مظہر یوسف مزدوری کرتا تھا اور مزدوری کے بعد فیکٹری میں سوجاتا تھا ۔گذشتہ رات فیکٹری کے ساتھی ملازمین زاہد وغیرہ کے ساتھ فیکٹری کی چھت پر سورہا تھاکہ گذشتہ صبح فیکٹری سے چند گز دور فصل سے اُس کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق نوجوان مظہر یوسف کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور مقتول کے لواحقین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اُسے ساتھی فیکٹری ملازمین زاہد اور اسد کمبوہ نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ ایس ایچ او سہیل اختر کے مطابق مقتول کی لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروادی گئی ہے۔ مقتول کے چھوٹے بھائی اظہر یوسف کے بیان پر زاہد وغیرہ دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...