سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کا جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا

سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کا جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہریوں کی آسانی کیلئے رمضان المبارک کا جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ٹریفک پلان کے مطابق رمضان المبارک میں 02ایس پیز ، 11ڈی ایس پیز ، 38سنیئر ٹریفک وارڈنز،62پٹرولنگ افسران اور 2ہزارسے زائد ٹریفک وارڈنز دو شفٹوں میں فرائض سر انجام دینگے۔ حساس اور اہم مساجد و امام بارگاہوں ،32رمضان بازاروں و مدنی دسترخوانوں پر لاہور یوں کی آسانی کے لئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب دیا گیا ہے۔ سحری ، افطاری اور نماز تراویح کے دوران مساجد و امام بارگاہوں پر ٹریفک روانی کو یقینی بنانے کے لئے اضافی ٹریفک وارڈنزکو تعینات کیا جائے گا۔ شہر ی مزید معلومات حاصل کر نے کے لئے راستہ ایپ ،ریڈیو ایف ایم 88.6 یا ہیلپ لائن نمبر 15پر رابط کر سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...