جیلوں میں سحری و افطاری کے اوقات میں قیدیوں کو بروقت کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے:ڈی آئی جی جیل خانہ جات

جیلوں میں سحری و افطاری کے اوقات میں قیدیوں کو بروقت کھانے کی فراہمی یقینی ...

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور یجن ملک مبشر احمد خان نے لاہور ریجن کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ جیلز کو ہدایا ت جاری کی ہیں جن میں سحری و افطاری کے اوقات /خوراک کی تیاری اور تقسیم کے تمام تر انتظامات کے عمل کو یقینی بنائیں۔سحری وافطاری اور خوراک کی تقسیم انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اپنی موجودگی و نگرانی میں کروائے گااور سحری و افطاری کے اوقات کے اختتام تک جیل میں موجود رہے گا۔ہر بارک /سیل میں سحری وافطاری اور خوراک کی تقسیم انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اپنی موجودگی میں کروانے کا پابند ہوگا۔مزید براں سحری وافطاری اوقات میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اندرون جیل موجود رہے گااور انتظامات کی overallنگرانی کرے گامزید یہ کہ سحری و افطاری کی ڈیوٹیروزانہ کی بنیادوں پر تبدیل کرے گا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...