ڈکیت گینگ ‘منشیات فروش اور ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار

ڈکیت گینگ ‘منشیات فروش اور ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے ایک دو رکنی ڈکیت گینگ،ایک منشیات فروش اور ایک ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عامر اور کاشف پر مبنی دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا،ملزمان نے ایک ہی رات میں 6مختلف واردتیں کیں جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 50ہزار روپے کی نقدی ،ایک عدد موٹرسائیکل اور 8موبائلز برآمد کرلئے۔ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔دریں اثناء رنگ محل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ظفر اقبال نامی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔مزید برآں موچی گیٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عظیم نامی ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے پسٹل بمعہ چار میگزین اور گولیاں برآمد کرلیں، تمام ملزموں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

مزید : علاقائی