قصور،موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سمیت پانچ ملزمان گرفتار

قصور،موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سمیت پانچ ملزمان گرفتار

قصور(بیورورپورٹ)قصور پولیس نے موٹرسائیکل چھیننے اور راہزنی کی 14سے زائد وارداتوں میں ملوث سرغنہ سمیت پانچ ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 7موٹرسائیکلیں ،ڈیڑھ لاکھ روپیہ نقدی12موبائل فون اورناجائز اسلحہ برآمد کرکے موٹرسائیکلیں اصل مالکان کو دے دی ہیں۔ایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ نے صحافیوں کو بتایا کہ ریاض عرف ریاجی نے عمران عرف مانی ،ساجد عرف کنپٹی،عثمان اور یعقوب پر مشتمل ایک گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو تھانہ صدر کی حدود میں وارداتیں کرتے تھے بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈی پی او قصور نے ڈی ایس پی صدرسرکل ناصر محمود باجوہ کی نگرانی میں پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ملزمان کوگرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ ایس پی قدوس بیگ نے برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں اصل مالکان کو دے دی ہیں۔

موٹر سائیکل چور

مزید : علاقائی