سبزہ زار: تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر سے 2خواتین شدید زخمی

سبزہ زار: تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر سے 2خواتین شدید زخمی

لاہور (کر ائم رپورٹر )سبز ہ زار کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر سے 2 خواتین زخمی ہو گئی ،بتایا گیا ہے کہ سبزہ زار میں واقع ملتان روڈ سبز ہزار کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور آصف نے جاتے ہوئے 2 خواتین صفیہ بی بی اور زاہدہ بی بی کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمی خواتین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں داخل کر وا دیا ۔

مزید : علاقائی