ریلوے پولیس نے رمضان المبارک سکیورٹی پلان جاری کر دیا

ریلوے پولیس نے رمضان المبارک سکیورٹی پلان جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس سلسلے میں پاکستان ریلوے پولیس نے بھی سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ ریلوے حدود میں واقع مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز کے وقت اور سحری و تراویح کے اوقات میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن خان نے سنٹرل پولیس آفس ریلوے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریلوے پولیس کے تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سٹاف کو الرٹ رکھا جائے ۔ اسٹیشنوں پر کمانڈوز تعنیات کیے جائے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ داخلی و خارجی راستوں پر مسافروں اور ان کے سامان کی چیکنگ کو موثر بنایا جائے ۔ریلوے اسٹیشنوں پر کھانے پینے کے اسٹال وغیرہ کو احترام رمضان کا پابند بنایا جائے اسٹیشنوں کو گداگروں سے صاف کیا جائے ، نیز ایس پیز ریلوے حدود میں مساجد اور امام بارگاہوں پر سحری و تراویح کے اوقات میں ملازمین ریلوے پولیس کی بائی نیم ڈیوٹی لگائیں اور ضلع پولیس افسران سے رابطہ رکھے تاکہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں تعاون حاصل کیا جائے ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے اس سلسلے میں ریلوے پولیس کے تمام ایس پیز کو باقاعدہ احکامات جاری کر دئیے۔

مزید :

علاقائی -