لڑکی کو چھیڑنے پر نوجوان کی آنکھیں ضائع کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

لڑکی کو چھیڑنے پر نوجوان کی آنکھیں ضائع کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے لڑکی کو چھیڑنے پر نوجوان کی آنکھیں ضائع کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ملزمان وقار، حنیف، عظیم، احسان، اشفاق اور عامر نے عیش محمد کی آنکھیں ضائع کر دیں اور نازک اعضاء کاٹنے کی کوشش کی جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ سندر پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد عرفان بسرا نے ایک روز قبل ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے ملزم وقار کی ضمانت درخواست خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ مقدمہ کے دیگر ملزمان پہلے ہی جیل میں ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...