ہیروئن برآمدگی کیس: مجرم آصف علی کو عمر قید، ایک لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم

ہیروئن برآمدگی کیس: مجرم آصف علی کو عمر قید، ایک لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس ارشد مسعود نے 14کلو500گرام ہیروین کے مقدمہ میں ملوث مجرم آصف علی کو عمرقید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔اے این ایف نے آصف علی کے خلاف 14کلو 500گرام ہیروین رکھنے کے الزام میں عدالت میں چالان پیش کررکھا تھا ،عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔پولیس نے آصف علی کو عبدالمالک انٹر چینج سے گرفتارکیا تھا جو گاڑی میں منشیات پشاور سے لاہور لایا تھا۔

مزید : علاقائی