ننکانہ:ملزمان نے معمولی رنجش پر ایک شخص کو ڈنڈوں، سوٹوں کے وار کرکے زخمی کردیا

ننکانہ:ملزمان نے معمولی رنجش پر ایک شخص کو ڈنڈوں، سوٹوں کے وار کرکے زخمی ...

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )پانچ ملزمان نے معمولی رنجش پر ایک شخص کو ڈنڈوں، سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کوٹلی لال کے رہائشی دودھ فروش مجاہد بھٹی کا شہباز وغیرہ کے ساتھ معمولی جھگڑا ہوگیا تھا ، مجاہد بھٹی احمد شاہ روڈ ننکانہ پر واقع گندم کے گوداموں کے قریب سے گزر رہا تھا کہ ملزمان شہباز، بابر علی، جگدے، حاکم اور انس وغیرہ نے اسے روک لیا اور ڈنڈوں ، سوٹوں کے وار کرکے مجاہد علی کو شدید زخمی کردیا پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے مضروب مجاہد علی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی