ننکانہ:ملزم 10 لیٹر شراب سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ اگیا
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے ایک شخص کو دس لیٹر شراب سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ موگا منڈی کا رہائشی محمد آصف کین میں شراب لیکر جارہا تھا کہ پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے اسے ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب کے قریب سے 10لیٹر شراب سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔