فیروزوالہ:کرنٹ لگنے سے 4بھینسیں ہلاک

فیروزوالہ:کرنٹ لگنے سے 4بھینسیں ہلاک

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)کالاخطائی روڈ کی آبادی جنڈیالہ کلسیاں میں بجلی کی تاریں گرنے سے ان کی زد میں آکر کاشتکار عمران علی کی چاربھینسیں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔

جس کے بعد علاقہ کے سینکڑوں کاشتکاروں اوردیہاتیوں نے لیسکو کے بجلی کی سپلائی کے ناقص انتظامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت نعرہ بازی کی اورحکومت اورلیسکو حکام سے مطالبہ کیاکہ کاشتکار عمران علی کو لیسکو کی غفلت سے مرنے والی بھینسوں کامعاوضہ اداکیاجائے گا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...