سانگلاہل:فیملی پارک میں نامعلوم شخص جاں بحق ، شناخت نہ ہوسکی
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)مقامی نہر رکھ برانچ کنارے فیملی پارک میں نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا،جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، اسکی جیب سے ملنے والی ایک سادہ پرچی پر نام لکھا سوداگر ہوا تھا،اس کے علاوہ کوئی ایسی دستاویزات نہیں ملی،جو شناخت میں مدد دے سکے،تھانہ سٹی پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد لاوارث قرار دے کر تدفین کیلئے مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے سپرد کر دی۔
،جس نے لاوارث قبرستان میں سپرد خاک کر دیا،بتایا گیا ہے کہ نامعلوم شخص 3دن سے نہر کنارے بنے فیملی پارک میں بیٹھا رہتا تھا،جو گذشتہ روز اچانک جاں بحق ہو گیا۔